- Advertisement -
سیالکوٹ۔ 04 مارچ (اے پی پی):سیالکوٹ میں بس اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثہ ڈیفنس روڈ پر نادرا دفتر کے قریب پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار 55 سالہ غلام شبیر نامی شخص کو ٹکر ماری دی جس سے موٹر سائیکل سوار شخص شدید زخمی ہو گیا۔
- Advertisement -
ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوری و بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568604
- Advertisement -