Election day banner
31 C
Islamabad
اتوار, جون 23, 2024
ہومقومی خبریںبشکیک سے مزید 170مسافر/طلبہ پاکستان واپس پہنچ گئے، سول ایوی ایشن اتھارٹی

بشکیک سے مزید 170مسافر/طلبہ پاکستان واپس پہنچ گئے، سول ایوی ایشن اتھارٹی

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے مزید 170مسافر/طلبہ پاکستان واپس پہنچ گئے۔ پاکستان سول ایویشن اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بشکیک سے پاکستانی طلبہ کے انخلاء کے سلسلے میں بدھ کو ایک اور پرواز ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئی۔

ائیرو نوماڈ اے این کے 4587 بشکیک سے صبح 3 بجکر 44 منٹ پر ملتان پہنچی۔ جہاز میں 170 مسافر/طلبہ کے ساتھ عملے کے 06 افراد سوار تھے۔ ایئرپورٹ اور او پی ایف حکام نے وطن واپس پہنچنے والے طلباء کا استقبال کیا۔ او پی ایف کی جانب سے طلباء کو ریفریشمنٹ اور شہر سے باہر 23 طلباء کو ٹرانسپورٹ بھی فراہم کی گئی۔

متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں