بطور وزیر ریلوے چارج چھوڑ دیا ، ‏وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا ٹویٹ

83

اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):‏وزیر داخلہ شیخ رشید احمد وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کے ہمراہ پیر کو وزارت ریلوے گئے۔ پیرکو وزیر داخلہ نے ٹویٹر پر بتایا کہ انہوں نے بطور وزیر ریلوے چارج چھوڑ دیا جبکہ سینیٹراعظم سواتی نے وزارت ریلوے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اس موقع پر دونوں وفاقی وزرا نے ایک دوسرے کے لئے نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔