25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومکھیل کی خبریںبفہ پریمیئر فٹ بال ٹورنامنٹ میں رشیدہ رائلز نے احمد رشید ایگلز...

بفہ پریمیئر فٹ بال ٹورنامنٹ میں رشیدہ رائلز نے احمد رشید ایگلز کو ہرادیا

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 28 اپریل (اے پی پی):بفہ پریمیئر فٹ بال ٹورنامنٹ میں رشیدہ رائلز نے احمد رشید ایگلز کو 0-2سے شکست دےدی۔ بفہ پریمیئر فٹ بال ٹورنامنٹ بفہ کی مقامی گرائونڈ میں جاری ہے جس میں ضلع بھر کی مقامی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی سماجی شخصیت احسان خان تھے جنہوں نے ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔

ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں رشیدہ رائلز اور احمد شہید ایگلز کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں رشیدہ رائلز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 0-2 گول سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں دو اہم پوائنٹس اپنے نام کر لئے۔ میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شاندار مہارت دکھائی لیکن رشیدہ رائلز کی سٹریٹجی اور ٹیم ورک نے انہیں فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

- Advertisement -

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی احسان خان نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ کھیل ہار جیت کا نام ہے لیکن اصل کامیابی محنت، نظم و ضبط اور مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے سے ملتی ہے، آپ سب نے جو جذبہ دکھایا ہے وہ قابل تعریف ہے، مزید محنت کریں اﷲ پاک آپ کو کامیابیوں سے نوازے گا۔ انہوں نے بفہ پریمیئر لیگ کی انتظامیہ کو ایک لاکھ روپے نقد انعام کا بھی اعلان کیا تاکہ مقامی کھیلوں کو فروغ دیا جا سکے۔ ان کا کنا تھا کہ جہاں گرائونڈ آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں، کھیل نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرتے ہیں جس سے معاشرے سے منفی رویوں کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ٹورنامنٹ میں مقامی نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تماشائیوں نے کھیل کے دوران پرجوش ماحول بنایا۔ منتظمین نے کھلاڑیوں کیلئے بہترین سہولیات فراہم کیں۔ بفہ پریمیئر لیگ کی انتظامیہ نے احسان خان اور تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا اور وعدہ کیا کہ آنے والے ٹورنامنٹس میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588838

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں