بلاول بھٹو زرداری کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلی فون، عید کی مبارکباد دی

206
بلاول بھٹو زرداری کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلی فون، عید کی مبارکباد دی

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ہفتہ کو اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہ کو ٹیلی فون کیا اور عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا۔

دفتر خارجہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے بھی ایرانی عوام کو مبارکباد دی۔

اپنے ایرانی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی ایک مثبت پیش رفت ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی سے خطے کی ترقی اور استحکام میں مدد ملے گی، پاکستان سعودی عرب اور ایران کے درمیان بہتر ہونے والے تعلقات کا خیرمقدم کرتا ہے۔