اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےپی پی پی پشاور کینٹ کے رہنما عبدالرئوف کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نےمرحوم کے صاحبزادے و پشاور کینٹ کے کونسلر علی جان سمیت تمام سوگواران سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئےمرحوم کیلئے جنت الفردوس اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیےصبر جمیل کی دعا کی۔