بلاول بھٹو زرداری کی امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی کے انتقال پر تعزیت

211
Bilawal Bhutto Zardari
Bilawal Bhutto Zardari

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔کانگریس وومن شیلا جیکسن لی کانگریسی پاکستان کاکس کی بانی اور شریک چیئرپرسن تھیں۔

میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے ہفتہ کو یہاں جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مجھے شیلا جیکسن لی کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔ جمہوریت اور پاکستانی عوام کے ساتھ ان کی دیرینہ وابستگی تھی۔ انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کی چیمپئن کے طور پر انہیں یاد رکھا جائے گا۔