- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے وفاقی حکومت اور خصوصی طور پرکشمیر کونسل پر بلاول بھٹو زرداری کے الزامات کو من گھڑت اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ درحقیقت بلاول بھٹوابھی سیاست کے میدان میں نو وارد ہیں اوروہ آزادکشمیر کی سیاست کے خدوخال سے ناواقف ہیںاور وہ وہی کچھ کہہ رہے ہیںجو پیپلز پارٹی آزاد کشمیرکی نالائق اور کرپٹ قیادت اُن کو بتا رہی ہے، اس نااہل قیادت کی تمام تر سیاست جھوٹ ،فریب اور دھوکہ دہی پر مبنی ہے اور وہ ایسے نام نہاد اوربے بنیاد الزامات بلاول بھٹو زرداری کے ذریعے لگوا کر عوام میں پذیرائی حاصل کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=1334
- Advertisement -