بلاول بھٹو کا سیمی جمالی کے انتقال پر اظہار افسوس، کورونا کے دوران مرحومہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، بلاول بھٹو زرداری

159
بلاول بھٹو زرداری

کراچی۔ 27 مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جناح ہسپتال کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔

میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کےمطابق بلاول بھٹو زرداری نے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ڈاکٹر سیمی جمالی جفاکش و ذمہ دار افسر تھیں، ان کا انتقال شعبہ صحت کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سیمی جمالی کی کورونا وباء کے دوران خدمات بھی ناقابل فراموش ہیں،دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔