28.8 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومقومی خبریںبلوچستان بورڈ ، انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2 مئی سے شروع ہوں...

بلوچستان بورڈ ، انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2 مئی سے شروع ہوں گے

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 28 اپریل (اے پی پی):بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی ہونے والے انٹرمیڈیٹ (ایف اے/ایف ایس سی) کے سالانہ امتحانات اب 2 مئی سے شروع ہوں گے۔ چیئر بلوچستان بورڈ کے مطابق طلبہ، والدین اور دیگر متعلقہ فریقین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے امتحانات کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے نئے شیڈول کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2 مئی سے شروع ہوں گے۔

اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں، طلبہ اور والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی معاونت و معلومات کے لئے چیئرمین آفس سے رجوع کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت صوبے بھر میں انٹرمیڈیٹ (ایف اے/ایف ایس سی) کے سالانہ امتحانات 22 اپریل سے شروع ہونے تھے جو بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیئے گئے تھے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588701

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں