- Advertisement -
کوئٹہ۔ 14 مارچ (اے پی پی):بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے مزید4امتحانی عملے پر مستقل پابندی عائد کردی ۔
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی کنٹرولر امتحانات عابدہ کاکڑ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانی سینٹرز میں رشتہ داروں کے پیپرز کے دوران میٹرک کے امتحانات میں فرائض سرانجام دینے والے مزید4امتحانی عملہ اراکین پر مستقل پابندی عائد کردی گئی ۔
- Advertisement -
کنٹرولر امتحانات کے مطابق نعیم الدین ،فیض محمد ،رحمت اللہ اور رحیم جان جو مختلف امتحانی سینٹرز میں فرائض سرانجام دے رہے تھے جہاں ان کے بیٹے وبیٹیاں بھی امتحانات دے رہے تھے ،جن کی بورڈ آفس کی تمام سرگرمیوں پر مستقل پابندی عائد کی گئی ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572607
- Advertisement -