بلوچستان بھر میں پولیو کی سات روزہ مہم 26 مئی 2025 سے شروع ہو گی ہے انعام الحق

128
جڑواں شہروں میں انسدادپولیو مہم اختتام پذیر، ہدف سے 11 فیصد زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے،ڈپٹی کمشنر ز کامشترکہ جائزہ اجلاس

کوئٹہ۔ 26 مئی (اے پی پی):ایمر جنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوارڈینٹر انعام الحق نے کہا ہے صوبہ بھر میں 26 مئی 2025 سے شروع ہونے والی پولیو کی سات روزہ مہم کے دوران26لاکھ60ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کوئٹہ کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کی یہ مہم بلوچستان بھر میں شروع کی جارہی ہے۔ مہم کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ماحولیات میں پولیو وائرس کی موجودگی کی وجہ سے والدین کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے ضرور پلائیں اور اس مہم میں پولیو ٹیموں کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں اگر والدین بچوں کو قطرے نہیں پلائیں گے تو وائرس بچوں کو عمر بھر کے لئے معذور کر سکتا ہے۔

انہوں نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی زندگیوں سے نہ کھیلیں پانچ سال سے کم عمر کے اپنے تمام بچوں کو پولیوکے قطرے ضرور پلائیں اور حفاظتی ٹیکہ جات بھی ضرور لگوائیں۔ اگر کوئی بچہ پولیو کے قطرے پلانے سے بچ جائے تو والدین فوری طور پر ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی، اساتذہ اور علما کرام خصوصی طور پر اس مہم میں اپنے تعاون کو یقینی بنائیں۔انعام الحق نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران11 ہزار659کے قریب ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں 9ہزار129 موبائل ٹیمیں،958فکسڈسائٹ او ر586ٹرانزٹ پوائنٹس شامل ہیں۔