15.5 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںبلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین کانامور بزنس لیڈرز کے اعزاز...

بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین کانامور بزنس لیڈرز کے اعزاز میں عشائیہ کااہتمام

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 24 فروری (اے پی پی):بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے پاکستان کے نامور بزنس لیڈرز کے اعزاز میں کراچی کے مقامی ہوٹل میں عشائیہ کا اہتمام کیا،عشائیے میں بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ میر علاؤالدین مری،فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس (ایف پی سی سی آئی) کے چیئرمین ایڈوائزری بورڈ میاں زاہد حسین ،پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ڈائریکٹر احمد چنائے سمیت بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پربلوچستان میں صنعتی ترقی، فشریز اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بزنس کمیونٹی نے بلوچستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا، اس موقع پر بوستان خصوصی اقتصادی زون کوجلد فعال کرنے اور صوبے میں ایکوا کلچر (سمندری حیات کی فارمنگ)کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا، بزنس کمیونٹی نے بلوچستان کے عوام کیلئے ہسپتال اور دیگر فلاحی منصوبے شروع کرنے کا عندیہ بھی دیا، ا

- Advertisement -

س موقع پر بلال خان کاکڑنے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ بزنس کمیونٹی بلوچستان کا رخ کرے اور یہاں مختلف شعبوں میں سرمایہ لگائے،انہوں نے بلوچستان میں سر مایہ کاری کے خواہشمند بزنس لیڈرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں ہر طرح کی معاونت اور سہولیات فراہم کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565587

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں