بلوچستان میں امن کو ہر صورت یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے،وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی ہیڈ کوارٹر فرنٹیئر کور بلوچستان کا دورہ کے موقع گفتگو

58
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

کوئٹہ۔21فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ بلوچستان میں امن کو ہر صورت یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ، نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔امن وامان کو بہتر بنانے کے لیے بین الصوبائی رابطہ کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ان خیالات اظہارانہوں نے ہیڈ کوارٹر فرنٹیئر کور بلوچستان کے دورہ کے موقع پرکیا۔۔وفاقی وزیر شیخ رشید احمد سے آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ نے ملاقات کی ۔

انہوں نے امن و امان کے قیام کے لئے فرنٹئیر کور بلوچستان کے کردار کی تعریف کی۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو بلوچستان میں آپریشنل تیاریوں سرحدوں کی نگرانی اور امن وامان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔