بلوچستان میں مغربی روٹ کے ژوب کچلاک سیکشن پر 65 ارب، مکران کو قومی گرڈ کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے 17 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی

127

اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) بلوچستان میں مغربی روٹ کے ژوب کچلاک سیکشن پر 65 ارب، مکران کو قومی گرڈ کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے 17 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی۔ سی پیک سیکرٹریٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گوادر کے حالیہ دورے میں کئی بڑے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جن میں 65 ارب روپے کی لاگت کا مغربی روٹ ژوب کچلاک سیکشن، 23 ارب روپے لاگت کا گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ہسپتال اور ووکیشنل انسٹیٹیوٹ شامل ہیں۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے مقامی لوگوں کی معیارزندگی بہتر ہو گی اور ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں سے برابری کی سطح پر لانے میں بھی مدد ملے گی۔ مقامی لوگوں کو ہنر مند بنانے کے لئے تکنیکی علوم کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔ گوادر کے نوجوانوں کو جدید علوم سے استفادہ کرکے روایتی پیشوں جیسے ماہی گیری کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔