کوئٹہ۔ 17 مارچ (اے پی پی):بلوچستان ٹی بی کنٹرول پروگرام کے صوبائی منیجرڈاکٹرشیر افگن رئیسانی نے کہاہے کہ بلوچستان میں ٹی بی کے ممکنہ مریضوں کی بروقت اور مکمل نشاندہی سے مرض پر قابو پایاجاسکتاہے ،بلوچستان ٹی بی کنٹرول پروگرام کی جانب سے بیمار افراد میں بیماری کی بروقت تشخیص اور مفت علاج کی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوششیں کی جارہی ہے ،صوبے میں ٹی بی کی تشخیص اور علاج کو عالمی ادارہ صحت کے جدید طریقوں پر استوار کرنے کیلئے تمام اضلاع میں جدید مشینوں سے ٹی بی کی تشخیص کی جاتی ہے
ان خیالات کااظہارانہوں نے” اے پی پی "سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر شیرافگن رئیسانی نے کہاکہ 24مارچ کو دنیا بھر میں ٹی بی جیسی بیماری سے متعلق عالمی دن منایاجاتاہے جس کا مقصد عام لوگوں میں ٹی بی کے مرض کے بارے میں شعور اُجاگرکرنا، سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرنا اور سال نو میں ٹی بی کے علاج اور روک تھام سے متعلق کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرنا ہوتا ہے۔
ٹی بی کے مرض کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے یہ ضروری ہے کہ اس کے مزید پھیلاؤکو روکا جائے،کیونکہ ٹی بی کا مریض ایک سال میں دس سے پندرہ لوگوں کو مزید ٹی بی کا جراثیم منتقل کرسکتا ہے۔ لہذا ٹی بی کے مریضوں کی جلد سے جلد نشاندہی کرنا، ان کے علاج کا مناسب بندوبست کرنا اور علاج مکمل کرنا ہی اس کے روک تھام کا واحد اور یقینی راستہ ہے۔
ڈاکٹرشیر افگن رئیسانی نے کہاکہ بلوچستان میں ٹی بی کے ممکنہ مریضوں کی بروقت اور مکمل نشاندہی سے مرض پر قابو پایاجاسکتاہے ،بلوچستان ٹی بی کنٹرول پروگرام کی جانب سے بیمار افراد میں بیماری کی بروقت تشخیص اور مفت علاج کی سہولیات کوششیں کی جارہی ہے ،صوبے میں ٹی بی کی تشخیص اور علاج کو عالمی ادارہ صحت کے جدید طریقوں پر استوار کرنے کیلئے تمام اضلاع میں جدید مشینوں سے ٹی بی کی تشخیص کی جاتی ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573523