31.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںبلوچستان میں پہلی بار بین الاقوامی باکسنگ چیمپین شپ کا انعقاد کرنے...

بلوچستان میں پہلی بار بین الاقوامی باکسنگ چیمپین شپ کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں،میر سرفراز بگٹی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 10 مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان مہمان نواز لوگوں کا صوبہ ہے آج کا دن میرے لیے باعث مسرت ہے کہ جب ہم بلوچستان میں پہلی بار بین الاقوامی باکسنگ چیمپین شپ کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں بھارت ہم پہ جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے لیکن ہم آج اسے یہ بتا رہے ہیں کہ پوری قوم آپ کے خلاف پوری طرح سے متحد ہیں اور مودی کی ہر جاریت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں پاکستان بین الاقوامی باکسنگ چیمپین شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ تمام بین الاقوامی باکسنگ کے کھلاڑیوں کو بلوچستان آمد پر خوش امدید کہتے ہیں

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ یقیناً ان کا اخری دورہ نہیں ہوگا بلکہ وہ آئندہ بھی تسلسل سے یہاں آتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان میں سپورٹس کے کئی ایک میگا ایونٹ منعقد ہوئے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان کے لوگ کھیل اور کھلاڑیوں سے محبت کرتے ہیں

- Advertisement -

انہوں نے تقریب کے بہترین انعقاد پر کمانڈر 12 کور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور تمام منتظمین کو مبارکباد پیش کی تقریب میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل ، سپیکر صوبائی اسمبلی بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق خان اچکزئی ، کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، صوبائی وزرا، اراکین صوبائی اسمبلی اور اعلیٰ سول اور ملٹری حکام سمیت عوام کی کثیر تعداد شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595165

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں