کوئٹہ۔ 25 اپریل (اے پی پی):بلوچستان ٹی بی کنٹرول پروگرام کے زیراہتمام شیرانی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیاگیا۔ جمعہ کو بلوچستان کے ضلع شیرانی مانیخواہ میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور بلوچستان ٹی بی کنٹرول پروگرام کے صوبائی منیجر ڈاکٹر شیر افگن رئیسانی کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان ٹی بی کنٹرول پروگرام کے زیر اہتمام شیرانی میں ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپ میں عوام کی کے سینے کے 44ایکسرے ،جین ایکسپرٹ کیلئے 30نمونے حاصل کئے گئے جبکہ 220مریضوں کا او پی ڈی میں چیک اپ کیاگیا۔مفت میڈیکل کیمپ میں مریضوں میں مفت ادویات تقسیم کی گئیں اس کیمپ کا مقصد عوام میں تپ دق (ٹی بی)، ایچ آئی وی اور دیگر بیماریوں کے بارے میں آگاہی
بروقت تشخیص اور مفت علاج کی فراہمی تھا۔بلوچستان ٹی بی کنٹرول پروگرام عوامی صحت کے تحفظ اور بیماریوں کے خاتمے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588055