بلوچستان کا موجودہ بجٹ متوازی بجٹ ہے، موجودہ بجٹ پر حکومت و اپوزیشن نے کوئی اعتراضات نہیں اٹھائے ہیں، میر نوید جان کلمتی

264

کوئٹہ۔ 22 جون (اے پی پی):جام کمال کے دور حکومت میں گوادر کے ترقی کا دور شروع ہوگیا تھا جسے سرفراز بگٹی کی حکومت آگے لے جارہی ہے۔ صوبائی حکومت کے موجودہ پی سی ڈی پی میں ضلع گوادر کے پچھتر فیصد ترقیاتی کام جاری کام ہیں۔ موجودہ پی سی ڈی پی میں 70 کروڈ پرائمری تعلیم کیلئے رکھے گئے ہیں۔ جبکہ ضلع گوادر کو 80 کروڑ الگ سے د یئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر پبلک ھیلتھ میر نوید جان کلمتی نے اپنے رہائش گاہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ بلوچستان کا موجودہ بجٹ متوازی بجٹ ہے۔ موجودہ بجٹ پر حکومت و اپوزیشن نے کوئی اعتراضات نہیں اٹھائے ہیں جو سرفراز بگٹی حکومت کی کامیابی ہے۔ انھوں نے کہاکہ جام کمال خان کے وزارت اعلیٰ کے دور میں گوادر کی ترقی کی جدوجہد شروع ھوچکی تھی اور یہ جدوجہدسی پیک کی کامیابی اور اس ترقی میں گوادر کے عوام کا حصہ لینے کی ہے۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی کارکردگی روز روشن کی طرح عیاں ہے اور موجودہ پی سی ڈی پی میں 75 فیصد کام جاری ترقیاتی کام ہیں۔ لیکن مجھے افسوس ہے کہ موجودہ بجٹ میں جام کمال کے دور کے چند کام جن میں 7 کروڈ کی لاگت سے گوادر پریس کلب کی تعمیر اور جیونی بوائز کالج شامل نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ پی سی ڈی پی میں تعلیم کی بجٹ پر 52 فیصد اضافہ کیاگیا ہے جوکہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور اسکی حکومت کی قابل تحسین اقدام ہے اور اسی طرح صحت کے بھی بجٹ بڑا دئیگئے ہیں جنکوہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اسی طرح کے ھیومن ریسورسز ڈویلپمنٹ کرنا بلوچ قوم کے لئے بہت ضروری ہے۔ انھوں نے کہاکہ ھم نے ٹراما سینٹر کے لئے 35 کروڈ سابق وزیراعلی جام کمال کے لئے رکھے گئے تھے ان میں مزید 5 کروڈ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز بگٹی کے دور حکومت میں دوبارہ جام کمال خان کے دور حکومت کے کاموں کے لئے مزید پیسے رکھےگئے ہیں لیکن قدوس بزنجو کے دور حکومت کے جاری کاموں کی نہ میں نے مخالفت کی ہے اور نہ ہی ایم پی اے گوادر نے کی ہے۔

انھوں نے کہاکہ پسنی فش ھاربر کی بحالی کے لئے میں نے وزیراعلیٰ سےملاقات کی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ایک دو سالوں کے اندر پسنی فش ھاربر کو آباد کرائیں۔ گوادر یونیورسٹی کو انٹرنیشنل طرز کی یونیورسٹی بنا ئیں گے ۔ انھوں نے کہاکہ گوادر میں چائینیز حکومت نے بھی کام کیا ہے انٹرنیشنل ائیرپورٹ۔ پاک چائنہ ہسپتال۔ فقیر کالونی اسکول چائینز حکومت کے کام ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ٹرالنگ معاملے پر اگر ایم پی اے کو ھماری ضرورت پڑی تو ساتھ دینے کو تیار ہیں۔ انھوں نے کہاکہ گوادر کی ترقی میں ایم پی اے حکومت میں شامل ھوجائیں اور گوادر کے لئے زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کام کروائیں۔