کوئٹہ۔ 11 اپریل (اے پی پی):ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کے صوبائی منیجر ڈاکٹرشیرافگن رئیسانی نے کہاہے کہ بلوچستان کے دوردراز علاقوں میں جدید آلات کے ذریعے ٹی بی بیماری کی تشخیص اور علاج یقینی بنایاجارہاہے ،ٹی بی کے تمام ٹیسٹ اور علاج مکمل طور پر مفت ہیں۔
اگر آپ کو مستقل کھانسی، بخار، وزن میں کمی یا رات کو پسینہ آنے کی علامات محسوس ہوں تو قریبی ٹی بی کلینک سے فوری رجوع کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پبلک ہیلتھ سینٹر کوئٹہ کو زیڈ این مائیکرو سکوپ اور یو پی ایس بیک اپ کی فراہمی اور ٹی بی کنٹرول پروگرام ضلع سبی کے آفیسر ڈاکٹر طارق کو تعریفی سند کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
بلوچستان ٹی بی کنٹرول پروگرام کے صوبائی منیجر ڈاکٹر شرافگن رئیسانی نے پبلک ہیلتھ سنٹر کوئٹہ کو زیڈ این مائیکرو اسکوپ اور یو پی ایس بیک اپ فراہم کیے، جو ڈاکٹر یاسر حیات کے حوالے کردئیے ۔اس موقع پر پروگرام کے ڈپٹی منیجر ڈاکٹر اویس احمد اور ڈاکٹر وحید بھی موجود تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580764