33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںبلوچستان کے 35اضلاع اور کوئٹہ میں سال 2025ء کی پہلی انسداد پولیو...

بلوچستان کے 35اضلاع اور کوئٹہ میں سال 2025ء کی پہلی انسداد پولیو مہم کاآغاز

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 03 فروری (اے پی پی):بلوچستان کے 35اضلاع اور کوئٹہ کے 42یونین کونسلوں میں سال 2025ء کی پہلی انسداد پولیو مہم کاآغاز کر دیا گیا،پولیو کے 7روزہ مہم کے دوران 26لاکھ 60سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاگیاہے ۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹرکے کوارڈینیٹر انعام الحق کے مطابق بلوچستان کے 35اضلاع اور کوئٹہ کی 42یونین کونسلوں میں 7روز انسدادپولیو مہم پیر کے روز 3فروری سے شروع ہوگئی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی 60میں سے باقی 18یونین کونسلوں میں انسدادپولیو مہم بروز منگل سے شروع ہوگی بلوچستان میں مجموعی طور پر 26لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوکے قطرے پلانے کاہدف مقرر کیاگیاہے بلوچستان میں انسدادپولیو مہم میں 11ہزارسے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایاکہ ملک کے مختلف اضلاع کے ماحول میں پولیو وائرس کے موجودگی کی تصدیق کا سلسلہ جاری ہے وائرس تاحال ماحولیات میں موجود ہے قطروں کیساتھ بچوں کو تمام حفاظتی ٹیکہ جات لگانا ضروری ہے انہوں نے اپیل کی کہ والدین بچوں کو وائرس اور معذوری سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیو کے قطرے اور حفاظتی ٹیکہ ضرور لگوائیں، بچے پولیو سمیت خسرہ، نمونیہ اور دیگر خطرناک بیماریوں سے بچ سکیں گے۔واضح رہے کہ سال 2024 کے دوران ملک میں73 اور سب سے زیادہ بلوچستان میں 27 پولیو کے کیسز چمن،ڈیرہ بگٹی، قلعہ عبداللہ، جھل مگسی، ژوب،قلعہ سیف اللہ ،نوشکی ، لورالائی،پشین اور خاران جعفرآباد چاغی سے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555267

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں