کوئٹہ۔ 29 جنوری (اے پی پی):بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں جرنلسٹس پینل کے خلیل احمد صدر ،عبدالغنی کاکڑ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔انتخابات 2025-26 کیلئے پولنگ بدھ کے روز کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہوئی۔جرنلسٹس اور پروگریسیو پینل کے درمیان مقابلہ ہوا۔
جرنلسٹس پینل کی جانب سے صدر کیلئے خلیل احمد نے86، سلمان اشرف نے 32، سینئر نائب صدر کیلئے منظور بلوچ نے 89،فتح شاکر نے 27، نائب صدر کیلئے نذر بلوچ نے 69،سعدیہ جہانگیر نے 49، جنرل سیکرٹری کیلئے عبدالغنی کاکڑ نے 69،فتح بگٹی نے 49، سینئر جوائنٹ سیکرٹری کیلئے ابرار احمد نے 83،عزیز الرحمن نے 31، جوائنٹ سیکرٹری کیلئے فضل تواب نے 79، بابر خان نے 38،فنانس سیکرٹری کیلئے عبدالجبار بلوچ نے 91، شہیر لودھی نے 26ووٹ لئے جبکہ مجلس عاملہ کیلئے نعمت اللہ نے 77،امین اللہ نے 88،شاہ حسین نے 89، عنایت اللہ نے 76، جنید اکبر نے 93،حامد بخاری نے 80، ملک سہیل کاسی نے 94،چوہدری امتیاز نے 90،شہباز علی نے 34،ارشد بزدار نے 49،محمد اقبال نے 46، محب اللہ نے 43اور احسن رسول نے 47ووٹ لئے ہیں ۔
پولنگ کا عمل صبح10بجے شام 4بجے تک جاری رہا۔الیکشن کمیشن کی ذمہ داریاں نور الہیٰ بگٹی ،یعقوب شاہوانی ،فرید احمد نے سرانجام دیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553542