بندرگاہوں پر پڑے درآمدگی سامان کو آہستہ آہستہ ریلیز کیا جائے گا،وفاقی وزیر خزانہ مفتاع اسمٰعیل

196
حکومت برآمدات کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ہر ممکن سپورٹ کرے گی،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ مفتاع اسمعیل نے کہا ہے کہ بندرگاہوں پر پڑے درآمدگی سامان کو آہستہ آہستہ ریلیز کیا جائے گا۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیرخزانہ نے کہا کہ بندرگاہوں پر پڑا ہوا تجارتی سامان پینلٹی چارجز کے ساتھ آہستہ آہستہ ریلیز کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ذمہ داروں کی ادائیگی کے تحت حکومت نے پرتعیش اشیا کی درآمدات پر پابندی کے خاتمہ کے حوالہ سے ایک ایس آر او جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بندرگاہوں پر پھنسے سامان کی مالیت کے 100 فیصد تک پینلٹی سرچارج کی ادائیگی کے ساتھ آہستہ آہستہ سامان کو ریلیز کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیرف پالیسی بورڈ جلد ہی نئی ریگولیٹری ڈیوٹیز کے ریٹس متعین کرے گا جس سے ملک کیلئے ضروری مصنوعات کی درآمدات پر ہی زرمبادلہ خرچ کرنے میں مدد ملے گی اور پرتعیش اشیاء کی درآمد پر پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ”ہمیں اپنے وسائل ہی میں رہنا ہوگا ۔