بند گوبھی کے کاشتکار بہتر پیداوار کے حصول کےلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کریں،ماہرین زراعت

Cabbage
Cabbage

فیصل آباد 29 فروری (اے پی پی):ماہرین زراعت نے صوبے بھر کے بند گوبھی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کےلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کا مشورہ دیا ہے ۔ایک بیان میں ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہرین نے کہا کہ فصل کی بوائی کے شروع میں اسے ایک ایک ہفتہ کے وقفے سے 2سے 3مرتبہ پانی دیا جائے،بعد ازاں آبپاشی کا وقفہ بڑھا کر 15دن کر دیا جائے تاکہ بیج کو جمنے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی اشد ضروری ہے جس کےلئے بروقت گوڈی کرنی اور پودوں پر مٹی چڑھا دینی چاہیے تاکہ فصل کا اگاؤ متاثر نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ اگر جڑی بوٹیوں کی تلفی کے دوران مرے ہوئے پودے نظر آئیں تو انہیں نکال کر نئے پودے لگا دینے چاہئیں تاکہ وقت، پانی، کھادوں اور سپرے کا ضیاع نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید معلومات و رہنمائی کےلئے کسی بھی وقت محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے مشورہ کیا جا سکتا ہے۔