37 C
Islamabad
بدھ, مئی 21, 2025
ہومکھیل کی خبریںبنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری...

بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچ (کل)کھیلا جائے گا

- Advertisement -

سلہٹ۔8مارچ (اے پی پی):بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل)ہفتہ کو سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔میچ بنگلہ دیش کے مقامی وقت کے مطابق دن دو بجے شروع ہوگا ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ آئی لینڈرز نے پہلے میچ میں میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کو 3 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔

- Advertisement -

آئی لینڈرزاپنے دورہ بنگلہ دیش کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے علاوہ تین ایک روزہ اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔ٹی ٹونٹی سیریز میں میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کو نجم الحسین شانٹولیڈ کریں گے جبکہ آئی لینڈرز کو وینندو ہسرنگا لیڈ کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل(بروز ہفتہ) کو کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے تینوں میچز سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، سلہٹ میں کھیلے جائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=445861

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں