بنگلہ دیش نے دوسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی،مصدق حسین میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

152
President Trophy Grade
President Trophy Grade

ہرارے۔31جولائی (اے پی پی):بنگلہ دیش نے دوسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ، اتوار کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے ، سکندر رضا نے 62 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، بنگلہ دیش کے مصدق حسین نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف 17.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، اوپنر لٹن داس نے 56 اور عفیف حسین نے ناقابل شکست 30 رنز بنائے ، مصدق حسین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ 2 اگست کو کھیلا جائے گا ۔