- Advertisement -
کولمبو ۔ 19 مارچ (اے پی پی) بنگلہ دیش نے سری لنکا کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی، بنگال ٹائیگرز نے 191 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، تمیم اقبال نے 82 رنز کی جاندار اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین پلیئر قرار پائے، اس سے قبل سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 319 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، دیمتھ کرونا رتنے کی سنچری ٹیم کے کام نہ آسکی، شکیب الحسن کو سیریز کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=47209
- Advertisement -