بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ،ڈھاکہ ڈومینیٹرز نے کھلنا ٹائیگرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

250
President Trophy Grade
President Trophy Grade

ڈھاکہ۔7جنوری (اے پی پی):بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکہ ڈومینیٹرز نے کھلنا ٹائیگرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ، گزشتہ روز شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے تیسرے میچ میں کھلنا ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے ،

کپتان یاسر علی 24 اور اعظم خان 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، الامین حسین نے چار جبکہ ناصر حسین اور عرفات سنی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جواب میں ڈھاکہ ڈومینیٹرز نے مطلوبہ ہدف 19.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، ناصر حسین نے ناقابل شکست 36 رنز بنائے ، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔