23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںبنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے شروع کر...

بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے شروع کر دیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنرملتان

- Advertisement -

ملتان ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرملتان وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کو صحت کی مثالی سہولیات کی فراہمی کے لئے بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے شروع کر دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بنیادی مرکز صحت قاسم بیلا میں جاری ترقیاتی منصوبے کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مرکز صحت کی نئی بلڈنگ اور مختلف شعبوں کی تعمیر و مرمت کے کام کا جائزہ لیا اور بریفنگ لی۔

انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں قائم مراکز صحت کی عمارتوں اور انفراسٹرکچر کو ترجیحی بنیادوں پر جدید خطوط پر ڈھالا جا رہا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں میں دور دراز سے آنے والے مریضوں کو گائنی، ایمرجنسی سمیت تمام بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مراکز صحت پر جدید طبی آلات اور ماہر ڈاکٹروں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر علاج و معالجہ کی سہولیات حاصل ہو سکیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518136

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں