بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام امتحان میٹرک سیکنڈ اینول 2024 کا آغاز (کل) بروز منگل سے ہو گا

179

راولپنڈی۔19اگست (اے پی پی):بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام امتحان میٹرک سیکنڈ اینول 2024 کا آغازکل(منگل سے )ہو گا ، ترجمان راولپنڈی بورڈ کے مطابق امتحان میٹرک سیکنڈ اینول کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ، تمام ریگولر و پرائیویٹ امیدواران کو رول نمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں، ریگولر امیدواران کی رول نمبر سلپس ان کے ادارے کے پورٹل پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواران کی رول نمبر سلپس ان کے داخلہ فارم پر دیئے گئے پتہ پر ارسال کر دی گئی ہیں، ترجمان کے مطابق پرائیوٹ امیدواران اپنی رول نمبر سلپس بورڈ کی ویب سائیٹ سے اپنا بے فارم یا آن لائن داخلہ فارم نمبر درج کر کے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں ، راولپنڈی ڈویژن میں گرلز اور بوائز کے 39 امتحانی سنٹرز مقرر کر کے سپرنٹنڈنٹس، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اور نگران عملہ کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں ، امتحان میں 16294 امیدوار شرکت کریں گے۔