- Advertisement -
بٹگرام۔ 18 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی ہدایت پر آگ سے متاثرہ خاندانوں کو ٹینٹ، کچن سیٹ، حفظان صحت کی کٹ، بستر اور کمبل فراہم کر دئیے گئے ہیں۔دوروزقبل تحصیل آلائی کے گاؤں زگرام میں آتشزدگی کے واقعہ میں چار مکانات جل کر خاکستر ہو گئے ۔
متاثرین نے رہائش اور گھریلو سامان کی فوری فراہمی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر الائی کے ذریعے ڈپٹی کمشنر بٹگرام کو درخواست کی گئی تھی۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے متاثرہ خاندانوں کی فوری امداد کی ہدایت جاری کی جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس کے عملہ گھریلو سامان متاثرہ خاندانوں کے حوالے کیا۔ اس موقع پر متاثرین نے فوری امداد پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام کا شکریہ ادا کیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598355
- Advertisement -