اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) بڑھتی ہوئی ترسیلات زر اور نجی سرمایہ کاری سے ملک کی اقتصادی ترقی کو تقویت مل رہی ہے جبکہ وفاقی حکومت نے نئے مالی سال 2016-17ءکیلئے مزید کاروبار دوست بجٹ لانے کا وعدہ کر رکھا ہے۔ معروف اخبار خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی تجزیہ نگار اور کثیر الجہت ادارے وزیراعظم نواز شریف کی حکومت کی پالیسیوں کے معترف ہیں اور پیشگوئی کر رہے ہیں کہ معیشت، کاروبار اور مالی شعبوں کی تجدید اور تسلسل ماضی کی حکومت کے پانچ سال کے مقابلہ میں درست سمت گامزن ہے۔