سڈنی ۔ 10 فروری (اے پی پی) بگ بیش لیگ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، سیمی فائنل مرحلے کا آغاز 14 فروری سے ہو گا۔ آسٹریلیا میں جاری بی بی ایل کا آٹھواں ایڈیشن اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور چار ٹاپ ٹیموں ہوبارٹ ہریکنز، میلبورن سٹارز، میلبورن رینی گیڈز اور سڈنی سکسرز نے شاندار کھیل کی بدولت لاسٹ فور میں جگہ بنا رکھی ہے۔ ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 14 فروری کو ہوبارٹ ہریکنز اور میلبورن سٹارز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ 15 فروری کو شیڈول دوسرے سیمی فائنل میں میلبورن رینی گیڈز اور سڈنی سکسرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 17 فروری کو کھیلا جائے گا۔