13.8 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارت،ریٹائرڈ سرکاری ملازم وڈیو کال کے ذریعے فراڈ میں ساڑھے چھ لاکھ...

بھارت،ریٹائرڈ سرکاری ملازم وڈیو کال کے ذریعے فراڈ میں ساڑھے چھ لاکھ روپے سے محروم

- Advertisement -

کولکتہ۔25فروری (اے پی پی):بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ریٹائرڈ سرکاری ملازم کوواٹس ایپ پر وڈیو کال کے ذریعے فراڈ میں ساڑھے چھ لاکھ روپے سے محروم کر دیا گیا۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال کے جنوبی دیناج پور ضلع سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ ریٹائرڈ سرکاری ملاز م کو واٹس ایپ وڈیو کال کے دوران بنائی گئی ان کی تصاویر کو ایڈٹ کر کے بلیک میل کیا گیا۔

تقریباً ایک ماہ قبل انہیں ایک نامعلوم نمبر سے وڈیو کال موصول ہوئی جو ایک نوجوان عورت کی طرف سے کی گئی تھی۔ کچھ دنوں بعد انہیں ایک اور وڈیو کال کی گئی۔ اس بار کال کرنے والوں نے اسے مذکورہ عورت کے ساتھ اس کی تصویر دکھائی اور رقم کا مطالبہ کرنے کے ساتھ یہ دھمکی د ی کہ ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں خاتون کے ساتھ اس کی تصویر کو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا جائے گا۔

- Advertisement -

ریٹائرڈ سرکاری ملازم کی طرف سے رقم ادا کرنے سے انکار پر ملزمان نے پولیس اہلکار بن کر اسے فون کیا اور کہا کہ مذکورہ خاتون نے خود کشی کی کوشش کی ہے اور وہ نئی دہلی کے ایک ہسپتال میں داخل ہے اوراسے اس خاتون کے علاج کے اخراجات ادا کرنا ہوں گے ۔

بدنامی کے خوف سے متاثرہ شخص نے ساڑھے چھ لاکھ روپے ملزمان کو منتقل کر دیئے جس کے بعد ملزمان کی طرف سے اس سے مزید رقم ادا کرنے کے مطالبات شروع ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق اس طرح سے لوگوں کو لوٹنے والے ملزمان بعض اوقات پہلے ٹیکسٹ بھیجتے ہیں۔

متاثرہ کو رومانوی طور پر ٹریپ کرنے کی کوشش کرتا ہے یا وڈیو کالز کے سکرین شاٹس کیپچر کرتا ہے۔ پھر ان تصاویر کو ایڈٹ کر کے لوگوں کو بلیک میل کرتے ہیں۔ رپورٹ میں لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ کال پر بات چیت نہ کریں اور بلیک میل کرنے کی کوشش پر فوراً کال بند کر کے رپورٹ کریں۔ کسی مشتبہ کال کے دوران کوئی کوئی پولیس افسر یا سرکاری اہلکار ہونے کا دعویٰ کرے تو براہ راست متعلقہ محکمے سے رابطہ کرکے اس کی شناخت کی تصدیق کریں اور محض کال کرنے والے کے ذریعہ فراہم کردہ رابطے کی تفصیلات پر بھروسہ نہ کریں۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ کبھی بھی ذاتی تفصیلات، تصاویر، یا مالی معلومات اجنبیوں کے ساتھ اور خاص طورپر فون پر یا آن لائن شیئر نہ کریں ۔ یہ بات بھی یاد رکھیں کہ دھوکہ دہی کرنے والے اکثر متاثرین پر دباؤ ڈالنے کے لئے خوف کے حربے استعمال کرتے ہیں۔ ایسی کال موصول ہونے پر پرسکون رہیں اور کوئی بھی کارروائی کرنے سے پہلے خاندان یا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مشورہ لیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565934

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں