بھارت،کوئمباتور میں تعینات ڈی آئی جی پولیس نے خو د کشی کر لی

61

کوئمباتور۔7جولائی (اے پی پی):بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو کے شہر کوئمباتور میں تعینات ڈی آئی جی پولیس نے خود کشی کر لی ہے ۔

بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈی آئی جی کوئمباتور رینج وجے کمار نے بعدمقامی وقت کے مطابق صبع پونے 7بجے اپنے دفتر کے باہر اپنے پرسنل سکیورٹی آفیسر کے پستول سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔مقامی پولیس نے ان کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے کوئمباتور میڈیکل کالج ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق وجےکمار قبل ازیں کانچی پورم، کڈالور، ناگا پٹی نام اور ترووارور اضلاع میں بطور ایس پی تعینات رہ چکےتھے۔ ان کے ساتھیوں کےمطابق وہ گزشتہ چند ہفتوں سے شدید ڈپریشن کا شکار تھے جس سے ان کی نیند متاثر ہوئی تھی۔