نئی دہلی ۔17فروری (اے پی پی):بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر ہیروں کا تقریباً ساڑھے 19 کروڑ روپے کا نیکلس سمگل کرتے ہوئے ایک شخص گرفتار کر لیا گیا ۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق کسٹم حکام نے کہا کہ یہ شخص بھارتی شہری ہے اور وہ بنکاک سے آیا تھا، اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے نیکلس برآمد ہوا۔ کسٹم حکام نے ملزم کے خلاف سمگلنگ کا کیس درج کیا ہے۔
نیکلس کی مالیت کا تخمینہ تقریباً ساڑھے چھ کروڑ انڈین روپے لگایا ہے جو تقریباً ساڑھے 19 کروڑ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔نیکلس کو کسٹم قوانین کے تحت ضبط اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔