بھارتی جارحیت کا پاکستان کو جواب دینا آتا ہے،رانا تنویر

113

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا پاکستان کو جواب دینا آتا ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل پر وادی نیلم میںبھارتی جارحیت کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور بھارت کی اشتعال انگیزی سے عالمی برادری کو مطلع کر دیا گیا ہے،یہ پہلی بار نہیں ہے کہ بھارت نے ایسا کیا ہے ماضی میں بھی بھارت متعدد بار ایسا کر چکا ہے،پاکستان ابھی تک صرف تحمل مزاجی دیکھا رہا ہے اگر بھارت اپنی جارحیت سے باز نہ آیا تو پاکستان کو بھی منہ جواب دینا آتا ہے۔