32.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومقومی خبریںبھارتی جارحیت کیخلاف پوری قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کر کے ثابت...

بھارتی جارحیت کیخلاف پوری قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنی مسلح افواج کی طاقت ہیں,چوہدری نعیم کریم

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 16 مئی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے مرکزی سینئررہنماءچوہدری نعیم کریم نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کیخلاف پوری قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنی مسلح افواج کی طاقت ہیں،آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی پرپاکستان کے عوام اور افواج پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں آج افواج پاکستان کی بہادری اور جرات کو خراج تحسین پیش کرنے کادن ہے۔

یہ بات انہوں نے جمعہ کو مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے رابطہ آفس میں یوم تشکر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ چوہدری نعیم کریم نے کہاکہ پاک فوج کے آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی نے خطے میں بھارت کی مصنوعی عسکری برتری کو خاک میں ملادیا آج پوری پاکستانی قوم پاک فوج کی بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی پریوم تشکر منارہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں سرخرو کیا جس سے پوری پاکستان قوم کا فخر سے بلند ہوا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے کی جانے والی فوجی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیاروں کو گرایا اور پھر 10 مئی کو اپنی خود مختاری کا دفاع کرتے ہوئے بھارت کو ایسا جواب دیا جسے ناصرف دنیا نے تسلیم کیاجس پر ہم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ جنگ میں پوری قوم نے متحد ہوکر اپنی پاک فوج کا ساتھ دیکر دنیا پر یہ ثابت کردیا کہ پاکستان کے عوام اور فوج اپنے ملک کی سالمیت کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتے ہیں اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا اچھی طرح جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن نہ صرف ہماری مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف بلکہ پوری قوم کے اتحاد، یکجہتی اور حب الوطنی کی عظیم مثال بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم آج کے دن اپنے پاک فوج اورسویلین شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک وقوم کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے انکی قربانی کو ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والے پاک فوج اورعام شہریوں کی روح کے ایصال ثواب اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597844

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں