بھارتی حکومت زیر حراست خرم پرویز کو جلد رہا کرے،اقوام متحدہ

96

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ماہرین نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ زیر حراست انسانی حقوق کے سرگرم رکن خرم پرویز کو جلد از جلد رہا کرے۔خرم پرویز کی مسلسل گرفتاری انکے جائز انسانی حقوق کی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنے کی دانستہ کوشش ہے۔ماہرین نے خرم پرویز کیخلاف جموں و کشمیر پبلک ایکٹ کے استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے جو عدالتی مداخلت کے بغیر دو سال تک انتظامی حراست کی اجازت دیتا ہے۔بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کے ماہرین کے ایک گروپ نے ایک ماہ قبل جموں و کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی کے کوارڈینیٹر خرم پرویز کی گرفتاری پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ انسانی حقوق کے سرگرم رکن کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔ما