28.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارتی حکومت کشمیری طلباءکو تحفظ فراہم کرے ، میر واعظ

بھارتی حکومت کشمیری طلباءکو تحفظ فراہم کرے ، میر واعظ

- Advertisement -

سرینگر ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے بھارتی شہروں میں زیر تعلیم کشمیری طلباءپر بڑھتے ہوئے حملوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندو انتہا پسند ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کشمیری طلباءکو مارپیٹ کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ فرقہ پرست اور جنونی قوتیں مقبوضہ وادی سے تعلق رکھنے والے طلباءکے خلاف معاندانہ سرگرمیوں کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ وہ اپنی تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہو ں۔ انہوںنے کہا کہ اس کی تازہ مثال دہرہ دون اترا کھنڈ کے ایک میڈیکل کالج میں پیش آنے والا حالیہ واقعہ ہے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32877

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں