35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارتی فوجیوں نے سرینگر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران...

بھارتی فوجیوں نے سرینگر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران مزید 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا

- Advertisement -

سرینگر ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران بدھ کو سرینگر میں مزید 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوانوں کو سرینگر کے علاقے نوگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔ دریں اثناءنوجوانوں کی شہادت پر نوگام میں زبردست مظاہرے شروع ہو گئے۔ مظاہرین آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگا رہے ہیں۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جا رہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118945

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں