بھارتی فوج کے قائم کردہ سکولوں میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے نظریات کو فروغ دیا جا رہا ہے، سید علی گیلانی

114

سرینگر ۔ 06 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئر مین سید علی گیلانی نے شوپیاں کے علاقے کلورہ میں بھارتی فوج کے محاصرے کے دوران ایک ڈرائیور کے قتل پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قتل کے لیے براہِ راست فوج ذمہ دار ہے، جس نے آپریشن کے دوران ایک نہتے شہری کو بیگار کے طور پر اپنے ساتھ رکھا تھا ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ علاقے میں شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے اور عسکریت پسندوں کا بدلہ عام شہریوں سے لینامعمول بن گیا ہے