سرینگر ۔ 28 جون (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کیلئے مقبوضہ علاقے کشمیر میں انسانوں کا خون بے دردی کے ساتھ بہا رہی ہیں مگر محاصروں، قتل و غارت ،قید و بند اور جبر واستبداد کی دیگر کارروائیوں سے انہیںسوائے ناکامی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں قابض فورسز کے بڑھتے ہوئے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی خاص طور پر جنوبی اضلاع میں چیرہ دستویوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے اور عام لوگوں کو بلا تفریق عمر و جنس مارا پیٹا جارہا ہے، جیلوں اور عقوب خانوں میں تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے،گھر وں، دکانوں اور دیگر املاک کونذر آتش کیا جارہا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ این آئی اے اور اداروں کے ذریعے کشمیریوںکو ڈرانے اور دھمکانے کا سلسلہ بھی تیز کر دیا گیا ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=104167