ممبئی ۔ 22 فروری (اے پی پی) بھارتی کی ویمن کرکٹ ٹیم نے سکاٹ لینڈ نے اومان کو پہلے ایک روزہ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ بھارت کی اکتا بیشٹ کو عمدہ باﺅلنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انگلینڈ کی ٹیم 203 رنز ہدف کے تعاقب میں 41 ویں اوورز میں 136 رنز بناسکی۔ بھارت کی اکتا بشٹ نے انگلینڈ کی چار اہم کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جمعہ کو دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو انگلینڈ ٹیم کی کپتان نائٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 49.4 اوورز میں 202 رنز بناکر انگلینڈ کی ویمن ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 203 رنز کا ہدف دیا۔ بھارت کی طرف سے روڈریگس 48، کپتان میتھالی راج 44، گوسوامی 30، بھاٹیہ 25 اور مندھانا نے 24 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے ایلوس، سیور، ایکلشٹن نے دو، دو جبکہ شروبسولی نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں بھارتی ٹیم کی باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کے باعچ انگلینڈ کی ٹیم 203 رنز ہدف کے تعاقب میں 41 ویں اوورز میں 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سیور نے 44 اور نائٹ نے ناقابل شکست 39 رنز بنائے۔ بھارت کی طرف سے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اکتا بیشٹ نے چار، پانڈی اور شرما نے دو، دو جبکہ گوسوامی نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ یوں بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں 66 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ بھارت کی اکتا بیشٹ کو عمدہ باﺅلنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔