بھارتی پنجاب کی سکھ برادری کا کرتارپور راہداری کھولنے کے حکومت پاکستان کے فیصلے کا بھرپور خیر مقدم

169
بھارت کی طرف سے سکھوں کو نشانہ بنانے کے خلاف میلبورن میں احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) بھارتی پنجاب کی سکھ برادری نے کرتارپور راہداری کھولنے کے حکومت پاکستان کے فیصلے کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے جس سے سکھ یاتریوں کو اپنے مذہبی مقامات کے یاترا میں سہولت ملے گی اور عوام کے عوام سے روابط اور تجارتی مواقع کو فروغ ملے گا۔ بھارتی پنجاب بھر کے سکھ برادری میں اس فیصلے سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور سکھ برادری اپنے اس دیرینہ مطالبہ کے پورا ہونے پر انتہائی مسرت کا اظہار کر رہی ہے۔ سکھ برادری کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے میں مدد ملے گی۔