بھارتی چاولوں کے برآمدی نرخوں میں کمی اور ویتنامی چاولوں کے بھاﺅبڑھ گئے

118

بنگلورو۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں بھارتی چاول کی طلب میں کمی کے باعث بھارتی چاولوں کے برآمدی نرخوں میں کمی اور ویتنامی چاولوں کے ریٹ بڑھ گئے۔بنگلورو میں بھارت کے 5 فیصد بروکن اعلی معیار کے چاولوں کے سودے 361 سے367 ڈالر فی ٹن طے پائے جو کہ جنوری2017کے بعد سے بھارتی چاول کا کم ترین برآمدی ریٹ ہے۔گذشتہ ہفتے یہ نرخ 365 سے370 ڈالر فی ٹن پر تھے۔رواں سال جولائی میں بھارتی حکومت نے چاول کا سرکاری ریٹ 1750روپے(25.50 ڈالر)فی 100کلو گرام کا اعلان کیا تھا تاہم رواں ماہ کے دوران بھارتی روپے کی شرح تبادلہ کم ہونے سے ایکسپورٹرز کا مارجن بڑھ گیا ہے۔