نئی دہلی۔10اکتوبر (اے پی پی):بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 16 سے 20 اکتوبر تک ایم چناسوامی سٹیڈیم، بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 16 اکتوبر کو پہلے میچ سے ہوگا ،یہ میچ ایم چناسوامی سٹیڈیم، بنگلورو میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ میچ 24 اکتوبر سے 28 اکتوبر تک مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، پونے میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ یکم نومبر سے 5 نومبر تک وانکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی میں کھیلا جائے گا۔
نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز کین ولیم سن دورہ بھارت سے قبل انجری کا شکار ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی ) کے مطابق 34 سالہ کین ولیم سن گروئن انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے کین ولیم سن کی بھارت روانگی میں تاخیر ہے اور ان کی جگہ مارک چیپمین کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=510782