بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک سے آئے 3 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کا شیخوپورہ میں گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد کا دورہ

137
سیکرٹری انسانی حقوق ڈاکٹر محمد شعیب سے بابا گرونانک کے جنم دن پر آئے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات

شیخوپورہ۔ 26 نومبر (اے پی پی):سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک سے آئے ہوئے 3 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں نے شیخوپورہ میں گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد کا دورہ کیا۔ ننکانہ صاحب سے خصوصی بسوں اور سخت سیکیورٹی میں سکھ یاتریوں کو گوردوارہ سچا سودا لایا گیا، گوردوارہ سچا سودا پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس میاں نذیر احمد اور اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ لاریب اسلم نے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

گوردوارہ سچا سودا میں سکھ یاتریوں نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں اس موقع پر شیخوپورہ کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یاتریوں کے لیے کھانے پینے میڈیکل کیمپ اور سیکیورٹی کے سپیشل انتظامات کئے گئے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکھ یاتریوں نے پاکستان میں انکے مذہبی مقامات کی شاندار دیکھ بھال اور ان کے لیے رہائش ، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات پر حکومت پاکستان اور ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ کا شکریہ ادا کیا۔