اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے تاکہ نہتے اور معصوم بچوں اور خواتین پر جاری مظالم کی پردہ پوشی کی جا سکے ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ رواں سال جولائی میں نوجوان کشمیری حریت پسند رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد بھارت کی جانب سے اسطرح کی مہم شروع کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مقبوضہ افواج نے 100سے زائد کشمیریوں کو شہید کرنے کے علاوہ سینکڑوں نہتے شہریوں کی بینائی چھیننے کے علاوہ ہزاروں کو زخمی بھی کیا ہے ۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کیرالا میں خطاب کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بھارت بلاجواز الزام تراشی کر رہا ہے ۔