بھارت میں آگ اور خون کی ہولی میں مُودی سرکار بد مست ،منی پور کی صورتحال قابو سے باہرہوگئی

128

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):بھارت میں آگ اور خون کی ہولی میں مُودی سرکار بد مست ، منی پور کی صورتحال قابو سے باہرہوگئی،مودی کی ہندوتوا نسل کُش پالیسیز کا پورے ہندوستان میں راج ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی سرکار نے سی آر پی ایف کی ریپڈ ایکشن فورس کے 500 جنگجو سپاہیوں کو منی پور کی صورتحال سنبھالنے کیلئے بھیج دیا۔

 

بی ایس ایف، انڈین آرمی اور دیگر فورسز کے اہلکار پہلے ہی کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے منی پور میں تعینات ہیں۔موجودہ صورتحال میں سی آر پی ایف کی کُل 15 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں جو اب تک صورتحال سنبھالنے میں بُری طرح ناکام ہیں۔سی آر پی ایف کے10 مزید دستے (تقریباً 1,000 سپاہی ) منی پور کیلئے روانہ کردیئے گئے ہیں۔مودی سرکار کی منی پور مظاہروں کے دوران تشدد کی کارروائیوں میں اب تک 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

حکومتی ایما پر غریب شہریوں پر مسلسل ظلم و زیادتی کے نتیجے میں 80 افراد زخمی ہوئے ہیں۔مُودی سرکار کی طرف سے تمام فورسز کو احتجاج کرنے والے شہریوں کو ” گولی مارنے” کا حکم دیا گیاہے۔مُودی سرکار نے ہندوستان کو بھی مقبوضہ وادی کا نقشہ بنا دیا جہاں زندگی کی کوئی قیمت نہیں رہی ۔ اقوام عالم کو اس صورتحال میں G-20

کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔